اسلام آباد نے بھارتی جاسوس کی اہلیہ کو ملاقات کی پیش کش کر دی
پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش کی گئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں ملنے کی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں پاکستان بلوا کر کلبھوشن سے ملاقات کرائی جائے گی۔
واضح رہے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر ملٹری کورٹ نے کلبھوشن کو سزائے موت کا حکم دیا تھا تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر رکھا ہے۔
-
عالمی عدالت انصاف کا کلبھوشن یادیو کی پھانسی پرحکم امتناع
عدالت کو کیس کی سماعت کا اختیار حاصل ہے،حتمی فیصلے تک پھانسی نہ دینے کی ہدایت
پاكستان -
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی
پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی ...
پاكستان -
یوم سیاہ: پاک فوج نے ایل و سی پر بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا
پاکستانی فوج نے وفاق کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او ...
پاكستان