پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو ویزے جاری کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ ار اور اہلیہ کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔ پاکستان نے ہمدری کے تحت بھارتی جاسوس کو اپنی اہلیہ سے ملنے کی پیشکش کی تھی مگر بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو اپنی اہلیہ سے ملنے کے ساتھ ساتھ والدہ سےملنے کی اجازت بھی مانگ لی جسے پاکستان نے منظور کر لیا۔

کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷ کو متوقع ہے۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے انہیں ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

بھارت نے والدہ کے ساتھ ایک سفارتکار کی موجودگی کا بھی مطالبہ کیا تھا

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے ویزوں کے اجرا کی ہدایت کی گئی تھی جس پر عملدآمد کرتے ہوئے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں