کرم ایجنسی ڈرون حملہ افغان مہاجر کیمپ پر کیا گیا: ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 24 جنوری کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ مخصوص ہدف پر کیا گیا، یہ ڈرون حملہ دہشت گردوں کے باقاعدہ ٹھکانے پر نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔
Drone strike on 24 Jan was on individual target morphed into Afghan Refugees and not any organised terrorists sanctuary which have been eliminated. Validates Pak’s stance that early and dignified return of Afghan Refugees to Afghanistan is essential. pic.twitter.com/SQ5SFuYKtr
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 25, 2018
میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت پہنچی کیوں کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر کیا گیا تھا اور ہم پہلے دن سے ہی افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے۔