لیبیا کشتی حادثہ کے جاں بحق 11 افراد کی میتیں وطن پہنچ گئیں
جاں بحق غلام فرید کی میت آبائی علاقہ گوجر خان پہنچا دی گئی، تدفین کل ہو گی
لیبیا سے ایک خصوصی طیارہ گیارہ پاکستانیوں کی میتوں پر مشتمل تابوت کے کر بدھ کے روز اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔
واضح رہے کہ یہ جاں بحق ہونے والے یہ افراد ان سولہ پاکستانیوں مین شامل میں تھے کہ جو دو فروری کو لیبیا کے ساحل سے دور بحر متوسطہ میں کشتی الٹ جانے کی وجہ سے سمندر میں ڈوب کر موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ تمام افراد روشن مستقبل کی خاطر انسانی سمگلروں کے ذریعے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔
ادھر لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق غلام فرید کی میت آبائی علاقہ گوجرخان پہنچ گئی۔ سوگوار گھرانہ کو تابوت بند نعش ملتے ہی ایک بار پھر کہرام مچ گیا۔ نماز جنازہ جمعرات دن گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق غلام فرید وارثی سکولز میںزیر تعلیم 5 کمسن بچوں کا واحد کفیل تھا۔ نعش کی گوجر خان آمد پر حکومتی، انتظامی اور حکمران جماعت کی مقامی سیاسی قیادت تک نظر نہ آئی۔ نجی سکولز میں زیر تعلیم 5 کمسن بچوں کے واحد کفیل یورپ میں بچوں کیلئے لقمے سمیٹنے کیلئے لگ بھگ دو ماہ قبل وطن سے نکلنے کے بعد خود لقمہ اجل بن جانے والے غلام فرید کو حادثہ کے چوتھے روز متاثرہ خاندان کے خاموش احتجاج اور میڈیا کی نشاندہی پر حکومت اور حکومتی جماعت کی جانب سے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل، سی پی او اسرار احمد عباسی متاثرہ خاندان کے پاس آئے تھے انھوں نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جاں بحق ہم وطنوں کی میتیں جلد سے جلد وطن لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے، انسانی اسمگلرز اور اُن کے ایجنٹس کو انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
-
بحر متوسط میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی ، دو عورتیں ہلاک ، 83 کو بچا لیا گیا
بحر متوسط میں اٹلی کے پانیوں میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب ...
بين الاقوامى -
فلپائن: 251 افراد پر مشتمل کشتی حادثے کا شکار،4 افراد ہلاک، 7 لاپتہ
فلپائن میں 238 مسافروں کو لیکر جانے والی ایک کشی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ...
بين الاقوامى -
تیونس: مسافر کشتی بحریہ کے جہاز سے ٹکرانے سے 8 تارکینِ وطن ڈوب گئے
بحر متوسطہ میں تیونسی بحریہ کے ایک جہاز سے ٹکرانے کے بعد غیر قانونی تارکین ِ ...
بين الاقوامى