.

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی ایرانی ائر چیف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسن شاہ صفی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مختصر اعلامیے کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل حسن شاہ صفی جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ایرانی بریگیڈیئر جنرل کے درمیان ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ امیر حسن شاہ صفی اعلی فوجی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں