میشا شفیع کا اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔
میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میرا ضمیر اب مجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا، علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا۔
میشا شفیع نے الزام لگایا کہ یہ واقعات میرے ساتھ اس وقت ہوئے جب میں انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی تھی، میرے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
Sharing this because I believe that by speaking out about my own experience of sexual harassment, I will break the culture of silence that permeates through our society. It is not easy to speak out.. but it is harder to stay silent. My conscience will not allow it anymore #MeToo pic.twitter.com/iwex7e1NLZ
— Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) April 19, 2018
ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے اپنے روئیے سے مجھے دھوکا دیا، ان کے رویے سے مجھے اور میرے خاندان کو صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔
میشا شفیع معروف اداکارہ صبا حمید کی صاحبزادی ہیں، وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔