نوازشریف کی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پیشی
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت میں لایا گیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد نے کی اور اس سلسلے میں میاں نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی بکتر بند گاڑی میں لایا۔ اس موقع پر میڈیا کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جب کہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔
پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاء اور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لے کراحتساب عدالت پہنچی۔
نوازشریف کو مختصر سماعت کے بعد واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا جب کہ اس موقع پر کوریج کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا کے نمائندوں نے شدید احتجاج کیا۔
عدالت نے مختصر سماعت کے لیے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت بدھ 15 اگست تک ملتوی کر دی۔