
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے قائم کردہ 'شاہ سلمان ریلیف سینٹر' کے زیر اہتمام پاکستان سمیت کئی دوسرے ممالک میں ماہ صیام کےدوران امدادی سامان اور خوراک کی تقسیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے پاکستان میں 18 ہزار 250 خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے 8 اضلاع تورگر، شانگلا، لکی مروت، ٹانک، بٹگرام، اپر دیر، چترال، بونیر میں 8 ہزار آزاد کشمیرکے پانچ اضلاع باغ، نیلم، سدھنوتی، مظفرآباد اور ہٹیاں بالا میں مستحق شہریوں میں 5 ہزار پیکٹ تقسیم کئے گئے۔
1️⃣ #شاہ_سلمان سینٹر برائے امداد اور انسانی ہمدردی نے #پاکستانی بیت المال کے تعاون سے #رمضان المبارک 1440ھ میں غذائی پیکٹوں کی تقسیم کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ pic.twitter.com/MngvZfWld5
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) April 30, 2019
گلگلت بلتستان کے 10 اضلاع گاچی، گزر، گلگت، دیامر، استور، ھنزا، اسکردو، شیگر، کرمنک، چلاس میں پانچ ہزار اور اسلام آباد میں 150 پیکٹ خوراک تقسیم کی گئی۔
بنیادی ضرورت کے 30 کلو گرام راشن میں 20 کلوگرام آٹا الگ سے دیا گیا۔ مجموعی طور پر اس پروگرام سے 91 ہزار 250 افراد مستفید ہوں گے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے مالدیپ کو 50 ٹن کھجور کا تحفہ دیا گیا۔ مالدیپ کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر احمد زاھر نے ایک پریس بیان میں سعودی عرب کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر کھجور کے غیرمعمولی تحفے پر ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔