بھارت کشمیر میں اقدامات سے جنگ کے بیج بو رہا ہے: ترجمان پاک فوج
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کے اپنے زیر انتظام حصے میں اشتعال انگیز اقدامات کے ذریعے سے ’جنگ کے بیج‘ بو رہا ہے۔
بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں مودی سرکار کے اقدامات خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان آرمی کے ترجمان کے طور پر نے کہا، ''کشمیر کی صورت حال خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ کشمیر میں نئی دہلی کی طرف سے جو کچھ کیا جا رہا ہے، وہ جنگ کے بیج بونے کے مترادف ہے۔‘‘
آئی ایس پی آر کے سربراہ نے مزید کہا، ''ہم اس تنازعے کو کسی ایسی نہج تک لے کر نہیں جانا چاہتے، جہاں علاقائی اور عالمی امن خطرات کا شکار ہو جائے۔‘‘
-
بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے: ڈاکٹر ملیحہ لودھی
بھارت ریاست میں استصواب رائے کے انعقاد سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد سے مسلسل ...
پاكستان -
بھارت کے زیر انتظام متنازع ریاست کشمیر میں مسلح جھڑپ، دو افراد مارے گئے
بھارت کے زیر انتظام متنازع ریاست جموں و کشمیر میں بدھ کو جھڑپ میں ایک پولیس افسر ...
بين الاقوامى -
پاکستان عالمی عدالتِ انصاف میں مسئلہ کشمیر اٹھائے گا!
حکومتِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ دیرینہ تصفیہ طب تنازع کشمیر کو ہیگ میں قائم عالمی ...
پاكستان