ایل اور سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستان فوج کا سپاہی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی فوج نے ایک بار پھر اپنے زیر قبضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان حد متارکہ [لائن آف کنڑول] پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک سپاہی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ’’بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔‘‘

ترجمان پاک فوج کے مطابق ’’بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی شہید ہوگیا۔‘‘
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں