پاکستان کے باکسنگ چیمپئن میچ کے دوران مکا لگنے سے ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کراچی کے نجی کلب میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں نیشنل ٹائٹل ہولڈر اسلم خان کی مخالف باکسر کا مکا لگنے سے موت واقع ہو گئی۔

اسلم خان کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے تھا اور وہ 2007 سے باکسنگ مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے۔

اسلم نے 2017 میں 64 کلوگرام کی کیٹیگری کا ٹائٹل اور 2020 میں ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے نجی کلب میں ہونے والے ایک نجی ٹورنامنٹ میں اسلم خان کا مقابلہ کراچی کے باکسر ولی خان سے ہو رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں