این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: مریم نواز کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 ڈسکہ میں ووٹنگ کی رفتار کم رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈسکہ شہر میں پولنگ کا عمل انتہائی سست رکھا گیا، صرف 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن نہیں بلکہ پورے حلقے میں الیکشن ہوں گے، اس سے کم ہم نہیں مانیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات کے دوران حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف صاحبہ کی مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں اہم پریس کانفرنس https://t.co/w3FLr2veyq
— PML(N) (@pmln_org) February 20, 2021
مریم نواز نے کہا کہ گذشتہ روز عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی حمایت کی، عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں، لوگوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کے لئے جنگ لڑی اور سرخرو ہوئے۔ عوام نے ناصرف ووٹ دیا بلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا.
مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت نہیں مافیا ہے، ان کو پتہ تھا کہ یہ ہاریں گے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اس بری طرح ہاریں گے، پی ٹی آئی امیدوارکے لوگوں نےفائرنگ کی، جس کی وجہ سے دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں، فائرنگ کے موقع پر راناثنا اللہ موجود ہوتے تو یہ لوگ رائیونڈ آ کر مجھے گرفتار کر لیتے۔
رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ڈسکہ اوروزیرآباد میں پولنگ کے عمل کو سست کیا گیا ،جہاں سے ن لیگی امیدوار جیت رہا تھا وہا ں پولنگ بند کردی گئی، وزیرآباد میں ایک پریزائڈنگ آفیسر ووٹنگ بیگ لے کر بھاگ رہا تھا۔
He was caught red handed. PMLN workers did not allow him to escape. Rangers also present. pic.twitter.com/rEhf5gS8su
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021
ووٹ کے بیگ اٹھا کر بھاگنے کے باوجود ہارنے پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے پورے کے پورے عملے کو ہی اٹھا لیا۔ ابھی تک کوئی نہیں جانتا کہ پریزائڈنگ آفیسر کو کس نے کہاں رکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو پریزائڈنگ آفیسر کو ڈھوڈنے کا کہا تو جواب دیا گیا کہ شدید دھند کے باعث پریزائڈنگ آفیسر نہیں آ سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات کے دوران حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے، ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے لوگ شہید ہوئے، ووٹ کے بیگ چوری ہوئے تو انتظامیہ اور پنجاب حکومت کہاں غائب تھی، دھاندلی پر الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا ہے، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز حکومت کے خلاف بہت بڑی چارج شیٹ ہے۔