چمن میں لیویز ہیڈکوارٹر کے سامنے دھماکا، 03 جاں بحق، 10 زخمی
بلوچستان کے ضلع چمن کے تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھماکا ہوا۔
میڈیا رپورٹس میں پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے دھماکے میں 03 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔