پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔
بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے حملے کا موثر جواب دیا گیا اور مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، امید ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔
-
پاک افغان سرحد پر فوجی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ،7 اہلکار شہید
شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے ...
پاكستان -
افغانستان میں ’پاکستان کے حملوں‘میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی: حکام
افغانستان کے دو مشرقی صوبوں کنڑ اور خوست کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج کے ہفتے ...
پاكستان -
پاکستان کی حدود سے افغانستان میں فوج کے داغے گئے راکٹوں سے چھے افراد ہلاک
افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ کے سرحدی علاقے میں ہفتے کوعلی الصباح پاکستانی فورسز نے ...
پاكستان