روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اوپن مارکیٹ میں فی ڈالر قیمت 205 تک پہنچ گئی
ملک میں روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسےکا ہو گیا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 205 روپےکا ہو گیا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/5h4viArShY pic.twitter.com/ASL46v8LTE
— SBP (@StateBank_Pak) June 7, 2022
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 2.77 روپے بڑھ کر 202.83 روپے ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی یہ ریکارڈ بلند ترین قیمت ہے۔
کاروبار کے اختتام پر اوپن میں ڈالرکا بھاؤ 3.50 روپے بڑھ کر 204روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی یہ ریکارڈ بلند ترین قیمت ہے۔
-
سعودی عرب کابینک دولت پاکستان میں جمع کرائے گئے3 ارب ڈالرکی مدت میں توسیع پرغور
سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کوزرمبادلہ کے ذخائر ...
پاكستان -
پی آئی اے پرائیویٹ حج زائرین سے ڈالر میں کرایہ وصول کرے گی
پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی 'پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن' [پی آئی اے] نے فیصلہ ...
پاكستان -
ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹربینک میں بھی 200 روپے کا ہوگیا
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے اعداد وشمار کے مطابق امریکی ڈالر ...
پاكستان