کرونا وائرس

ضمنی انتخابات کی مہم کے بعد مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں اور گزشتہ چند دنوں میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے تھے۔

مریم نوازاس سے قبل بھی پچھلے سال جولائی میں کرونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھی۔

پاکستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 737 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مثبت شرح 3٫3 فی صد رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں