کرونا وائرس

پاکستان بھر میں کرونا سے مزید 5 اموات، 492 نئے کیسز رپورٹ

مثبت کیسز کی شرح 2٫42 فی صد رہی، 169 افراد کی حالت تشویشناک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 492 افراد میں سے کرونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔

ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے اور ملک بھر میں اب تک کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 445 تک پہنچ گئی جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 744 ہو چکی ہے۔

کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 رہی۔ ملک میں کرونا کے شکار 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 957 مریض کرونا سے شفایاب ہو گئے۔

کرونا وائرس کے پاکستان میں اعداد و شمار
کرونا وائرس کے پاکستان میں اعداد و شمار

کرونا سے شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ چھ ہزار 592 ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں