ایک پاکستانی براڈکاسٹر نے ملک میں تباہ کن سیلاب کو دنیا کے سامنے لانےکے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کرایک سیلابی ریلے کےاندر کھڑے ہوکر’دل کی بات‘ کی ہے۔
پاکستانی صحافی کی خطرے میں ڈال کر سیلاب کی کوریج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ اس ویڈیو سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
رپورٹر کو سیلاب کی کوریج کے دوران ایک سیلابے ریلے کی لہروں کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ سیلاب کی طوفانی لہروں کا مقابلہ کرنے والےصحافی نے ایک چٹان کو پکڑ رکھا ہے، مگرپانی کے بہاؤ کی وجہ سے وہ پانی میں سیدھا کھڑا ہونے سے قاصر ہے۔
متداول ..مذيع باكستاني يذيع تقرير على الهواء مباشرة أثناء غرقه في الفيضانات . pic.twitter.com/pyy1pvmD2G
— الوكيل الإخباري (@alwakeelnews) August 30, 2022
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق نامہ نگار نے ڈوبنے سے بچنے کے لیے اپنی پوری طاقت مع کی۔ ایک ہاتھ میں اس نے مائیک پکڑا جب کہ دوسرے کے ساتھ اس نے ایک چٹان کا سہارا لیا۔
پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1138 ہو گئی ہے اور 1634 زخمی ہو گئے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال مون سون کی ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ان کے ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے نیچے ڈوب گیا ہے۔