کراچی میں خاتون کے بیک وقت پیدا ہونے والے تمام 6 بچے انتقال کرگئے

ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی پیدائش قبل از وقت تھی، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کراچی کی رہائشی خاتون کے ہاں ایک ساتھ پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کر گئے۔

کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچے پیدا ہوئے تھے، تاہم ایک بچہ پیدائش سے پہلے ہی فوت ہو گیا تھا، جب کہ 5 بچوں کو این آئی سی میں داخل کیا گیا تھا، تاہم اب خبر یہ ہے کہ خاتون کے باقی 5 بچے بھی فوت ہو گئے ہیں۔

این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر کے مطابق جناح اسپتال سے پانچ بچوں این آئی سی کے نیونیٹل انسینٹو کیئر (این آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا جو آج صبح انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ بچوں کی ولادت قبل از وقت ہوئی تھی اور ان کا وزن آدھے کلو سے بھی کم تھا، دنیا میں ایسے بچوں کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

اتوار کی رات کالا پل ہزارہ کالونی کی رہائشی خاتون حنا ناظم نے جناح اسپتال میں ایک ساتھ چھے بچوں کو جنم دیا تھا، جن میں سے چار بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔

بچوں کی ڈلیوری جناح اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے کی تھی، اور انہوں نے بتایا تھا کہ ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا تھا، جب کہ پانچ بچے زندہ تھے اور رو رہے تھے۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق تمام بچوں کا وزن 700 گرام سے 900 گرام تھا، انہیں فوری طور پر نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے فوری طور پر بچوں کو این آئی سی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بچوں کا وزن کم تھا لیکن اگر انہیں اچھی نیونیٹل کیئر ملتی تو ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں