وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سماجی مسائل بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی سطح پر وکالت کو سراہا۔ وزیراعظم نے حالیہ موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر روشنی ڈالی جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے تعلیمی انفراسٹرکچر پر مرتب ہونے والے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
ملالہ یوسفزئی کی ہمت اور لگن کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے تعلیم، صنفی مساوات اور پاکستان میں مرد و خواتین دونوں کیلئے سیکھنے کے مواقع میں اضافہ کیلئے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کو ترجیح دینے اور اس کی ترغیب دینے کیلئے حکومت کے منصوبوں اور سکیموں سے بھی آگاہ کیا اور ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہا۔
ملالہ نے اس موقع پر تمام بچیوں کیلئے تعلیم کے حق کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بہت سے سکول تباہ ہوگئے۔ انہوں نے پسماندہ بچوں بالخصوص بچیوں کی مدد کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
ملالہ نے تباہ کن سیلاب کے اثرات سے نمٹنے بالخصوص بچیوں کی تعلیم تک رسائی کیلئے پاکستان کی کوششوں کیلئے ملالہ فنڈ کی معاونت کا یقین دلایا۔
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو ...
پاكستان -
وزیر اعظم شہباز شریف آج ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری سطح ...
پاكستان -
وزیر اعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی ملاقات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے جمعہ ...
پاكستان