پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کوریج کے دوران میں نجی ٹی وی چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں۔
لاہور سے نشریات پیش کرنے والے چینل فائیو کے مطابق صدف نعیم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینرتلے کچلی گئی ہیں۔بعض عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ اس کنٹینرپرسوار ہونے کی کوشش کررہی تھیں۔اس دوران میں عمران خان کے کسی محافظ نے انھیں دھکا دے دیا اور وہاں سے نیچے گرگئی تھیں جبکہ بعض اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ ساتھ چل رہی تھیں،دھکم پیل میں وہ نیچے گرگئی تھیں اورکنٹینر نے انھیں کچل دیا۔وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں۔
پی ٹی آئی کے لیڈر فوادچودھری نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ یہ واقعہ ضلع گوجرانوالہ میں واقع قصبے سادھوکی کے نزدیک پیش آیا ہے۔
صدف نعیم کی ناگہانی موت پر وزیراعظم میاں شہبازشریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 30, 2022
عمران خان نے بھی ان کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کے پاس تعزیت کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔انھوں نے خاتون رپورٹر کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد اتوارکی شام اپنامارچ منسوخ کردیاہے اور کہا ہے کہ وہ سوموار کو اپنے مارچ کا سفر جاری رکھیں گے۔
Shocked & deeply saddened by the terrible accident that led to the death of Channel 5 reporter Sadaf Naeem during our March today. I have no words to express my sorrow. My prayers & condolences go to the family at this tragic time. We have cancelled our March for today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 30, 2022
پاکستان کی صحافتی برادری نے صدف نعیم کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران میں حادثاتی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔متوفیہ شادی شدہ اور چاربچّوں کی ماں تھیں۔
Most energetic and really passionate, Sadaf Naeem of Channel 5 lost her life as Imran Khan's contain runs over her. May her soul rest in peace.
— Wahid Zia. (@OmniscientXo) October 30, 2022
(Her last interview with IK) pic.twitter.com/Wbnn4e51FC