ہائی کورٹ: اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے اور دھرنے کی اجازت پر فیصلہ محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کارروائی کے دوران ریمارکس دئیے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی سرگرمیوں کے لئے کسی کو امن عامہ کی ذمہ داری لینا ہوگی۔

حکومتی وکیل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 25 مئی کو بھی تحریک انصاف نے یقین دہانی کروائی تھی مگر اس ہی دن ان کی ریلی سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ہم ان پر اعتماد نہیں کر سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ یہ پٹیشن علی اعوان کی ہے وہی امن عامہ کے ذمہ دار ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ بعد میں سنایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں