ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کارروائی کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ فرار 2 دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن وسلامتی کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں 10دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

ہوشاب میں ایم 8 شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے 12 سے 14 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد کارروائی شروع کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 1 دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تاہم 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فرار دہشت گرد کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں