پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سر سے پائوں تک کرپٹ شخص دوسروں پر الزامات لگا رہا ہے، جلد وہ دن آئے گا جب عمران خان اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔
سابق وزیر اعظم نے ہفتے کے روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ "عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام بتائیں جس کی بنیاد انہوں نے رکھی ہو یا جس کے بارے میں یہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا اور پایہ تکمیل تک پہنچایا،ایک بتائیں، ایک، کوئی نام ہے تو بتادو بھائی ۔"
عمران خان،شہزاد اکبر ان کے ساتھیوں اور پارٹی کو بھی اپنا سر شرم سے جھکانا چاہیے,نواز شریف نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیےhttps://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/fnFadGtFUW
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) December 10, 2022
سابق وزیر اعظم نے چیرمین پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پشاور میں میٹرو بس بنائی جو کہ نقائص سے بھر پور ہے اوراس پر رقم بھی بہت زیادہ خرچ ہوئی اور اس پر نیب کا کیس بنا لیکن ختم کروادیا گیا اوراس کو آگے چلنے ہی نہیں دیا گیا۔ بلین ٹری منصوبہ اور القادر ٹرسٹ کی تفصیل سامنے آئی ہے اور مزید بھی آئے گی، لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوں گے۔ یہ50، 50 ارب روپے کی کرپشن ہے، اس کی انکوائری آگے ہو گی۔"
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ" اللہ تعالیٰ نے وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف ،شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن)کو سرخرو کیا ہے۔عمران خان او ر شہزاد اکبر نے جھوٹے الزامات لگا ئے تھے،ان الزامات پر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے معافی مانگی کہ ہماری خبر جھوٹی تھی اورہمیں کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔جومنی لانڈرنگ، کرپشن ، مس یوز آف آفس ، مس یوز آف فنڈز اور کک بیک کے الزامات عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر انہوں نے شہباز شریف پر لگائے تھے۔"
-
پاکستان ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز کی شکست،انٹیلی جنس بیورو نے پیشگی بتا دیا تھا
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جماعت مسلم لیگ نواز کا شروع سے خیال تھا کہ ...
پاكستان -
لاہور: مریم نواز نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحہ لندن روانہ
پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد آج [بروز ...
پاكستان -
لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست منظور، پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ [ن] کی نائب صدر مریم نواز کی ...
پاكستان