پاکستان مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد آج [بروز بدھ] نجی ایئر لائن 'قطر ایئر ویز' کی پرواز QR-629 کے ذریعے سے صبح 09:45 پر براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
مریم نواز کا پاسپورٹ نیب نے احتساب کیسز میں زیر تفتیش ہونے کے سبب ضبط کیا ہوا تھا اور اب عدالت کے حکم پر چار سال بعد پاسپورٹ واپس دیا گیا ہے۔
-
لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست منظور، پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ [ن] کی نائب صدر مریم نواز کی ...
پاكستان -
ایوان فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر باعزت بری
آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں، جس نے جھوٹا الزام لگایا: مریم نواز
پاكستان -
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پی ٹی آئی کارکنوں نے لندن میں گھیر لیا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ...
ایڈیٹر کی پسند