سعودی ولی عہد کی آرمی چیف جنرل عاصم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے العلاء میں ملاقات کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

اس سے قبل آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

سعودی وزیر دفاع نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ ٹویٹ پیغام میں شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ انہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے مل کر انتہائی مسرت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برادر ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر بطور آرمی چیف اپنے پہلے غیر ملکی سفر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں