پاکستان کی وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام 1112 گرڈ اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹوں میں بحال کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت توانائی نے بتایا کہ صبح 6 بج کر 25 منٹ پر ملک بھر کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا ہے۔
All 1112 grid stations restored within 24 hours nationwide Alhamdulillah! pic.twitter.com/nGsAyKj7zs
— Ministry of Energy (@MoWP15) January 24, 2023
وزارت توانائی کے مطابق ملک بھر میں 9704 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جسے ان گرڈ اسٹیشنز کے ذریعے سے ملک بھر میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
-
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پاکستان کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل
نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ... پاكستان -
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی حلف برداری،پی ٹی آئی کااحتجاج
پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اتوار کی شب اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔لاہور میں گورنرپنجاب بلیغ الرحمٰن نے ان سے حلف ... پاكستان -
پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت
دفتر خارجہ پاکستان کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان آج سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے۔’یہ اشتعال انگیز ... پاكستان