معروف شاعر، ادیب امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معروف شاعر، ڈرامہ نگار اور ادیب امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔ اہل خانہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ امجد اسلام امجد کا انتقال رات سوتے ہوئے ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

شاعری اور ڈرامہ نگاری میں منفرد پہچان رکھنے والے امجد اسلام امجد مختلف اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے تھے۔

امجد اسلام امجد نے ڈرامہ نگاری میں بہت نام کمایا، ان کے لکھے گئے کئی ڈرامے ایسے ہیں جو شاید ہی کبھی ناطرین کے ذہنوں سے محو ہو سکیں۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں میں وارث، دن، فشار سمیت دیگر شامل ہیں۔

امجد اسلام امجد نے 50 سالہ کیریئر میں 40 سے زائد کتابیں لکھیں، انہیں ٹی وی کے لئے اپنے ادبی کام اور اسکرین پلے کے لئے بہت سے ایوارڈز ملے۔

ستارۂ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی، نگار ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے انہیں نوازا گیا۔ بیسٹ فلم رائٹر کا نگار ایوارڈ انہیں دو مرتبہ ملا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں