خیبرپختونخوا میں بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق ڈسٹرکٹ بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دہشت گردوں کی ہلاکت پر مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔