وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات 18 مئی کو ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ساتھ مل کرپاکستان ایران سرحدی گذرگاہ مند،پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے مقام پر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور پولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
توقع ہے کہ پاک ایران مشترکہ سرحد پرتعمیر کی جانے والی چھے سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک، مند-پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس سرحد پار تجارت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔
پولان-گبد الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے ایران سے 100میگا واٹ اضافی بجلی پاکستان تک پہنچے گی ۔اس سے سرحدی علاقے میں برقی رو کی ترسیل کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔
یہ ترقیاتی منصوبے پاکستانی صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے مکینوں کی فلاح و بہبود کے لیے دونوں ملکوں کے مضبوط عزم کا مظہرہیں۔