خادم الحرمین الشریفین کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سعودی سفیر کے ٹوئٹ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول نے سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے حفظان صحت کے شعبے میں تعاون میں اضافے سے متعلق مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے بارے میں بھی بات چیت کی۔