پنجاب میں مون سون بارشیں 23 اگست تک جاری رہیں گی: پی ڈی ایم اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں۔

دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ بارشوں اور بھارتی ذخیرہ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنا ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں موجود افسران تمام صورت حال پر نظر رکھیں۔

عمران قریشی نے مزید یہ کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں کوآرڈینشن میں ایک لمحے کی تاخیر بھی برداشت نہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات نبیل جاوید نے مون سون سیزن میں تمام اداروں کی اب تک کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دیا۔مون سون کو کسی بھی دورانیہ میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نا گہانی صورت حال کیلئے تیار رہیں۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تمام ضروری سامان موجود ہے ۔

سرکاری احکامات پر عمل درآمد آپ کی جان بچا سکتا ہے ۔ریسکیو اہلکار آپ کی حفاظت کے لئے ہیں ان کے ساتھ تعاون کریں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام پانی کنارے سرگرمیوں سے مکمل طور پر اجتناب کریں۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129 پر فوری رابطہ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں