صدر مملکت کا عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط
ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے فوری یا کل جمعرات کو ملاقات کی دعوت دے دی گئی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عام انتخابات کی مناسب تاریخ کے تعین کے لئے خط لکھتے ہوئے ملاقات کی دعوت دے دی۔
صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں آئینی تقاضے کا حوالہ دیا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر عام انتخابات ضروری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس [سابقہ ٹوئٹر] پر جاری خط کی کاپی کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی نو اگست 2023 کو تحلیل کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 48 کی ذیلی شق پانچ کے تحت صدر مملکت تاریخ دینے کا پابند ہے جو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد عام انتخابات کے لیے 90 روز سے زیادہ نہ ہو۔
صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنرکو عام انتخابات کی مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے فوری یا کل (جمعرات کو) ملاقات کی دعوت دے دی۔
-
صدر پاکستان نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کی منظوری دے دی
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی ...
پاكستان -
صدر پاکستان کی سرکاری ادارے کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ( ای او بی ...
پاكستان -
صدر پاکستان نے جسٹس قاضی فائزعیسی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی
تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکرٹری وزارت قانون راجہ نعیم اکبر کی منظوری سے سیکشن آفیسر ...
پاكستان