پاکستان کے نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے اگلے سال کے لیے حج انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انیق احمد نے ان سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی حجاج کو ان مقامات کے قریب رہائش دیں جہاں سالانہ مناسکِ حج ادا کیے جاتے ہیں۔
وزیر مذہبی امور اس وقت مملکت کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سینئر سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ پاکستانی زائرین کے سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے مکہ روٹ انیشی ایٹو کو اسلام آباد سے آگے بڑھانے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔
انہوں نے سعودی وزیر کے ساتھ گفتگو کے بعد کہا کہ مملکت نے آئندہ سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے سہولیات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے احمد کی طرف سے ایک بیان میں کہا کہ "حاجیوں کے لیے رہائش، خوراک اور سفری سہولیات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی۔"
بیان میں مزید کہا گیا، "انیق احمد نے سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے کہا کہ پاکستانی زائرین کی پروازوں کے اوقات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ اس کے علاوہ انہیں حج کی زیارت گاہوں کے قریب جگہ دی جائے۔ مکہ روٹ کا منصوبہ اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی شروع کیا جائے۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی وزیر نے پاکستانی عازمین کو مزید مدد فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت نے حجاج کی سہولت کے لیے پہلے ہی کئی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دنیا کے 80 ممالک کے نجی ٹور آپریٹرز کی تعداد کو محدود کر دیا ہے اور صرف ان کمپنیوں کو اجازت دی جائے گی جن کے پاس 2000 حجاج ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکہ روٹ انیشیٹو میں کراچی اور لاہور کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں حجاج کو کسٹم اور امیگریشن کی خدمات ان کے اصل ہوائی اڈے پر ہی فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام متعارف کرایا گیا تھا تاکہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد ان کا کافی وقت بچ سکے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس سال اسلام آباد ایئرپورٹ پر 26 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔
-
اسلام آباد: سعودی فوج کے سربراہ کی صدر پاکستان سے ملاقات
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت ...
پاكستان -
آرمی چیف جنرل عاصم کی سعودی چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ...
پاكستان -
ازمث 2023: سعودی عرب کا قومی دن، العلا کی نخلستانی وادیوں میں ویک اینڈ پارٹی
سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر العلا نخلستان کی وادی میں ایک پارٹی جہاں ...
ایڈیٹر کی پسند