پیشگی رقم کی ادائیگی کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل کی طرف سے قومی فضائی کمپنی کو ایندھن کی سپلائی عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے جس سے اسکے آپریشن معمول پر آ گئے ہیں۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے 220 ملین روپے ($ 789,804) کی پیشگی ادائیگی موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ہفتہ کے دن سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیاروں کے لیے ایندھن کی سپلائی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
پی آئی اے نےمنگل کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے ایندھن کی قلت کی وجہ سے 14 بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
۔پاکستان کی قومی ایئرلائن، جس کی نجکاری کی کوششیں کی جارہی ہیں، نہ صرف خسارے کی شکار ہے بلکہ اس کے سینکڑوں ارب روپے کے ذمہ غیر ادا شدہ واجبات بھی ہیں۔ ایئر لائن کی آپریشنل سپورٹ کیلئے 23 بلین روپے ($ 76 ملین) کی درخواست کو حکومت نے مسترد کر دیاتھا اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایئر لائن کی مالی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے تنظیم نو کا منصوبہ شروع کیاہے۔
پی ایس او کی ترجمان، نائلہ ارم نے بتایا ہفتہ اور اتوار کو ایندھن بھرنے کے لیے پی آئی اے سے 220 ملین روپے موصول ہوئے ہیں اور اسے اکیس اکتوبر کو ایندھن کی فرامی کے لیے انتیس پروازوں کی فہرست دی گئی ہے۔
ادھر پی آئی اے کے ترجمان نے موجودہ پیش رفت کے حوالے سے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ پرزوں کی مرمت اور طیاروں کی دیکھ بھال سمیت دیگر مالی ضروریات کے علاوہ، ایئر لائن کو پی ایس او سے ایندھن کی ادائیگی کے لیے یومیہ 100 ملین روپے درکار ہیں۔ پی ایس او نے اس ہفتے 1.4 بلین روپے سے زائد کے واجب الادا رقم کے باعث تیل کی فراہمی منسوخ کر دی تھی۔
پاکستان خسارے میں چلنے والے اثاثوں کی نجکاری کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے قرض پروگرام کے حصے کے طور پر ایک مالیاتی منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے منگل کو تصدیق کی تھی کہ پی ایس او نے ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایئرلائن کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس دوران ایئرلائن کے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے عبوری امداد بند کر دی گئی ہے۔
-
عرب کیڈٹس کا نیا دستہ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل
فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ عراق، فلسطین، قطر اور یمن کے کیڈٹس کا ایک تازہ دستہ ...
پاكستان -
پاکستان کے نگران وزیرِ اعظم کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ
عالمی برادری پر اسرائیل کے غزہ میں قتل عام کو روکنے میں موثر کردار ادا کرنے پر زور
پاكستان -
پاکستان کے نواز شریف کی جلاوطنی اور پھر وطن واپسی کی وجہ بننے والے واقعات
پاکستان کے تین بار وزیرِ اعظم رہنے والے نواز شریف کے وکیل اور پارٹی نے کہا ہے کہ ...
پاكستان