پاکستان نےاقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ غزہ میں جارحانہ اسرائیلی حملوں کو روکنے اور فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر میکانزم وضع کیا جائے۔
پاکستان نے 17 ممالک کے ایک گروپ، جس میں الجزائر، بولیویا، چین، کیوبا، مصر، اریٹیریا، ایران، سعودی عرب، لیبیا، نکاراگوا، نائیجیریا، روس، سری لنکا، شام، وینزویلا اور زمبابوے شامل ہیں،کی جانب سے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پرمشرق وسطی کے تنازعات کے حل کے لئے ایک طریقہ کار وضع کرے تاکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور تنازعہ کے پر امن حل کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کی جائیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو ایک غیر رسمی اجلاس میں بتایا کہ غزہ کے لوگ اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں تاکہ انہیں محصور علاقہ میں مزید اموات اور تباہی سے بچایا جا سکے۔
پاکستانی سفیر نے مجوزہ میکانزم کے حوالہ سےکہا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق قائم کیا جائے۔
سفیر منیر اکرم نے مزید کہاکہ بین الااقوامی اور انسانی حقوق کے وہ قوانین جو شہریوں اور شہری املاک کے تحفط کی ضمانت دیتے ہیں، کےاطلاق کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے یو این آرڈبلیو اے کے عملے کے 102ارکان کو خراج عقیدت پیش کیا جو غزہ میں ہلاک ہو ئے جو کہ تنظیم کی تاریخ میں ایک تنازعہ میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا توقع کرتی ہے کہ رکن ممالک تنازع کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کریں گے۔فلسطینی عوام کے خلاف تمام مظالم کی مذمت کرتے ہوئے سفیر اکرم نے 17 ممالک کی جانب سے بات کرتے ہوئے ایک پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے ضروری سامان اور خدمات کی فوری فراہمی بشمول پانی، خوراک، طبی سامان، ایندھن اور بجلی کی فوری ترسیل ، امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کا قیام پر زوردیا۔
-
غزہ کے لیے پاکستان سے 90 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ
پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محصور خواتین اور ...
پاكستان -
فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، پاکستانی وزیر اعظم سعودی عرب جائیں گے
اسلامی تعاون تنظیم کے مطابق 12 نومبر 2023 کو ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ...
پاكستان -
اسرائیلی وزیر کے جوہری ہتھیار سے متعلق بیان پر تشویش ہے، پاکستان
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اسرائیل کے وزیر کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جوہری ہتھیار ...
پاكستان