سعودی پاک تجارت میں اضافہ، خلیج کے لیے پاکستانی برآمدات 26 فیصد بڑھ گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خلیجی ممالک میں پاکستان کے تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اس امر کا اظہار سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ تجارت میں 50 فیصد جبکہ متحدہ عرب امارات کےساتھ تجارت میں 33 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں ماہ جولائی میں نیا مالی سال شروع ہوتے ہی ' سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل' کے پلیٹ فارم سے اس سلسلے میں کوششیں شروع کر دی گئی تھیں۔ سول اور ملٹری قیادت کے اس مشترکہ فورم 'ایس آئی ایف سی' نے بیرون ملک بالعموم اور خلیجی ممالک میں بالخصوص تجارتی تعلقات میں اضافے پر توجہ مرکوز کر دی تھی، جس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

اس نئے اعلیٰ سطح کے پاکستانی فورم کے اہداف میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو لانا بھی ترجیح ہے۔ اس کے لیے محفوظ اور آسان ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کوشش بھی پیش نظر ہے۔

اسی پس منظر میں ماہ ستمبر کے دوران خلیج تعاون کونسل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ دو طرفہ آزاد تجارت کا فروغ ممکن ہو سکے۔ معاہدے کو دونوں اطراف سے اہم سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ماہ جولائی سے نومبر کے درمیان سعودی عرب کے ساتھ تجارت پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ملین ڈالر بڑھی ہے۔ پچھلے سال انہیں مہینوں کے دوران تجارتی حجم 183،7 ملین ڈالر تھی اور جبکہ رواں سال میں 275،7 ملین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی ہے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں اضافہ ہوا اور تجارتی حجم 614،9 ملین ڈالر سے زیادہ ہو کر 818 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

تاہم اس دوران قطر، بحرین، اور اومان کے ساتھ تجارت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ البتہ کویت کے ساتھ پاکستانی تجارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال کویت کے ساتھ یہ حجم 48،2 ملین ڈالر تھا اور اب یہ تجارتی حجم 51،8 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک ہفتے پر محیط مشرق وسطیٰ کے ممالک اک دورہ بھی کیا ہے اور ان ممالک میں تجارتی مواقع کا جائزہ لیا ، نیز اہم ملاقاتیں کیں اور کئی معاہدوں کی راہ ہموار ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں