بلوچستان میں کلین اپ آپریشن مکمل، 24 عسکریت پسند مارے گئے: پاک فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان فوج کے مطابق بلوچستان کے شہروں مچھ اور کولپور میں حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا، دو طرفہ لڑائی میں 24 عسکریت پسند مارے گئے۔ اس کے علاوہ لڑائی کے دوران چار سکیورٹی اہل کار اور دو شہری جاں بحق ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے ایک بیان کے مطابق " 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیاجس کے بعد سکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

اس کے بعد علاقے میں کلئیرنس آپریشن کر کے علاقے کو مسلح افراد سے پاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے مطابق لڑائی اور کلیئرنس آپریشنز کے دوران، گزشتہ تین دنوں میں، چوبیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان جیسے اہم دہشت گرد شامل ہیں باقیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں