امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا۔
ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلا سکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفٰی دیتا ہوں۔
محنت اور کوشش کے باوجود کامیابی نہین دلا سکا، الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دے دیا ہے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 12, 2024
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفےکے بعدکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی انتخابات میں قومی اسمبلی کی کوئی بھی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔
ادھر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے پارٹی عہدہ کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
I would like to thank everyone who supported me in this election and want to offer my congratulations to my opponents. I have immense respect for the will of the people of Pakistan. Therefore, I have decided to resign from my position as Chairman IPP and step away from politics…
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) February 12, 2024
پیر کو 'ایکس' پر جاری کیے گئے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہیں اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والے برس پاکستان کے لیے اچھے ثابت ہوں۔