بلوچستان اسمبلی:جعفرآباد کے عوام نے ایک سماجی کارکن کو جتوا کر 70 سالہ تاریخ بدل دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک سماجی کارکن نے عوام کی مشکلات کے دوران خدمت کا حق ادا کیا تو عوام نے احسان کا بدلہ چکا کر روائتی بڑے خاندان کے خلاف الیکشن میں ووٹ غریب سماجی کارکن کو دے کر 70 سال کی سیاسی روایت تبدیل کر دی۔

سماجی کارکن کا تعلق جماعت اسلامی ہے اور وہ عبدالمجید بادینی ہیں۔ جو ہرمشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ پچھلے سیلاب میں بھی انہوں نے پورے جذبے کے ساتھ علاقے کے لوگوں کو سیلابی تباہ کاری بچانے کردار کیا اور بعد ازاں ' الخدمت کی طرف سے ان بے گھر ہو چکے عوام کی مدد کرتے رہے۔

اب الیکشن 2024 میں جعفر آباد کے جمالی خاندان کے مقابلے میں عبدالمجید بادینی کو 15284 ووٹ دے کر کامیاب کر دیا ہے اور عوامی مشکلات کے دنوں میں عوام کو نہ پوچھنے والے بڑے امیدواروں کو ہرا دیا ہے۔ واضح رہے صوبہ بلوچستان کاضلع جعفر آباد روایتی جاگیر دار خاندان کا گڑھ ہے۔ یہ قیام پاکستان سے مسلسل اقتدار کے کے ساتھ کسی نہ کسی جڑا رہتا ہے۔

تصویر میں عبدالمجید بادینی کو 18 جنوری 2024 کو جعفرآباد، پاکستان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (عبدالمجید بادینی)
تصویر میں عبدالمجید بادینی کو 18 جنوری 2024 کو جعفرآباد، پاکستان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (عبدالمجید بادینی)

اس خانادان سے وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اعظم پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔ اسی طرح دوسرے سرکاری عہدوں پر بھی اس خاندان کے لوگ موجود رہتے ہیں۔ نیز اسمبلیوں میں بھی منتخب ہو کر آتے رہے ہیں۔ پورا صوبہ بلوچستان اسی طرح کے قبائل کا مجموعہ ہے جو روایتی طور پر صوبے کی حکومت اور وسائل کے مالک سمجھے جاتے ہیں۔ ان قبائل کے سرداروں کی حیثییت علاقے کے بادشاہوں جیسی ہوتی ہے تاہم یہ اتنے پہی طاقتور بادشاہ سمجھے جاتے ہیں جتنی کہ اس علاقے کی عوام پسماندہ اور غربت زدہ یا مسائل زدہ رہتی ہے۔

ان کے مقابلے میں عبدالمجید بادینی کو ایک غریب فرد ہو اور غریب طبقے کا نمائندہ کہا جا سکتا ہے۔ اپنی اسی غربت کی وجہ سے حضدار کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے واپس آکر اپنے والدین کا ہاتھ بٹانے کا فیصلہ کیا ۔ وہ طالبعلمی کے زمانے مین اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوا اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔

عبدالمجید بادینی (درمیان) جعفرآباد، پاکستان میں 23 جنوری 2024 کو انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (عبدالمجید بادینی)
عبدالمجید بادینی (درمیان) جعفرآباد، پاکستان میں 23 جنوری 2024 کو انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (عبدالمجید بادینی)

اس کی سادگی اور مزاج میں پائی جانے والی انکساری کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہونے کی خوبی نے صوبائی اسمبلی کے حلقے سے اسمبلی کا رکن منتخب کر کے بلوچستان اسمبلی میں اپنی نمائندگی کے لیے بھیج دیا ہے۔ جبکہ ان کے مقابلے میں جمالی خاندان کے امیدوار ہارگئے ہیں۔

ان کی اس انتخابی جیت میں ان کا سیلاب زدگان کے لیے الخدمت کے پلیٹ فارم سے دن رات ایک کر کے خدمت کرنا بنا ہے۔ عوام نے بھی پہلی بارے اس بنیاد پر ووٹ دیا ہےکہ ان کے ووٹ کا حقدار وہ ہے جو ان کی خدمت کرتا ہےاور مشکل میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ واضح رہے جماعت اسلامی ایک مذہبی سیاسی جماعت ہےجسکا سماجی خدمات کا شعبہ ' الخدمت ' ملک کے بڑا سماجی خدمت کا ادارہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں