اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد منظور
قرارداد میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیےعالمی سطح پر خصوصی ایلچی کی تعیناتی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعے کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پاکستان کی قرارداد منظور کی، جس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اسلاموفوبیا سماجی اور ریاستی دونوں سطحوں پر باقاعدگی سے ظاہر ہوتا ہے۔
اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کے حق میں 115 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 44 رکن ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
📣 In a major development, the UN General Assembly just adopted the Resolution on “Measures to Combat Islamophobia”. The resolution, inter alia, calls for the appointment of the UN Special Envoy to combat Islamophobia. Pakistan facilitated the resolution on behalf of the OIC. pic.twitter.com/UPzjB3lcOR
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) March 15, 2024
قرارداد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان کی جانب سے قرارداد 15 مارچ کوپیش کی گئی جسے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کو تسلیم کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلمانوں کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اسلام کے آغاز سے ہی موجود ہے، یہ گہرے خوف اور تعصب سے جنم لیتا ہے۔ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا تیزی سے پھیلا۔