پاکستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں مزید 14 شہری ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ چار روز سے ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی شدت، تیز بارشوں اور گرج چمک نے معمولات زندگی کو کافی حد تک مفلوج کر رکھا ہے۔ موسمی خرابی کے سبب پیش آنے والے مختلف واقعات میں آخری اطلاعات ملنے تک کم از کم 63 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
قومی آفات سے متعلق ادارے کے ترجمان خورشید انور نے ایک بیان میں کہا کہ سب سے زیادہ اموات پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ہوئیں، جہاں مختلف عمارات منہدم ہو جانے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 15 بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ خورشید انور کے بقول ملک کے شمال مغرب میں 1,370 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہاں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر صوبہ پنجاب میں بجلی گرنے اور عمارتوں کے انہدام کے واقعات میں 21 اموات کی اطلاعات ہیں جبکہ جنوبی صوبے بلوچستان میں بھی 10 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور حکام نے صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ بلوچستان میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشنز جاری ہے تاہم مزید تیز بارشوں اور شدید موسم کے سبب حالات سنجیدہ تر ہوتے جا رہے ہے۔
دریں اثنا ہمالیہ کے پاکستان اور بھارت کے مابین منقسم اور متنازعہ علاقے کشمیر میں بھی موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں۔ پاکستانی محکمہ موسمیات کے ایک سینیئر اہلکار ظہیر احمد بابر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نمایاں اثرات پاکستان میں دیکھنے میں آ رہے ہیں اور اس سال پاکستان میں اپریل میں غیر معمولی شدت کی بارشیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، ''اب تک بلوچستان میں 256 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان بھر میں اس ماہ معمول کی بارشوں کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور یہ اس امر کی نشاندہی ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں حقیقت بن چکی ہیں۔‘‘
پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی رواں ماہ شدید بارشیں ہوئی ہیں اور وہاں بھی ان بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف واقعات میں اب تک 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
امارات میں طوفانی بارش، کئی پروازیں منسوخ، دن میں اندھیرا چھا گیا
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری ...
مشرق وسطی -
خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی سیلاب اور بارش سےاموات پرعمان کےفرمانروا سے تعزیت
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ...
مشرق وسطی -
سلطنت عمان میں طوفانی بارشیں، 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق
خلیجی ملک سلطنت عمان میں طوفانوں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارشوں کی وجہ سے سیلاب ...
مشرق وسطی