امارات میں طوفانی بارش، کئی پروازیں منسوخ، دن میں اندھیرا چھا گیا
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہو گیا۔ شہر دبئی میں طوفانی بارشیں ہوئیں جہاں دن میں اندھیرا چھا گیا، جس کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 25 منٹوں کے لیے بند کرنا پڑا جس سے کئ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ بھی ہوا۔
قبل قليل و في منظر مهيب،دخول سحابة سوبر سل على سواحل أبوظبي،الإمارات😍
— د. زياد الجهني (@Zeyad_jehani) April 16, 2024
يتقدمها جدار عملاق من السحب المنخفضة.pic.twitter.com/EBQIykyQE8
شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہو گئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرو سٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا دوسرا اسپیل منگل کی دوپہر سے شروع ہوگا اور جمعرات تک بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔
خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دبئی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں۔
یو اے ای حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف انتہائی ضروری کام کی صورت میں گھروں سے نکلیں۔ حکام نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ زیادہ پانی والی جگہ سے دور تھوڑے اونچے مقام پر اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارک کریں۔ حکومتی اعلان کے مطابق سکولوں کو فوری طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین کو آئندہ دو روز کے لیے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
Visuals from Dubai International Airport (DXB) : Dozens of inbound and outbound flights have been cancelled.#airport #rain pic.twitter.com/zq2ylAu8Sn
— FL360aero (@fl360aero) April 16, 2024
بارش کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ شدید ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرینز بھی ٹوٹ گئیں۔ علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایتیں بھی سامنے آئیں۔
ادھر سلطنت آف عمان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شمال اور مشرق میں کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث پانچ صوبوں میں دفاتر میں کام معطل کردیا گیا ہے، حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔ مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک ہو گئے، سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے زیادہ تر اموات ہوئیں، جن میں سے نو سکول کے بچے تھے۔ عمان میں مزید بارشوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
-
سلطنت عمان میں طوفانی بارشیں، 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق
خلیجی ملک سلطنت عمان میں طوفانوں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارشوں کی وجہ سے سیلاب ...
مشرق وسطی -
خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی سیلاب اور بارش سےاموات پرعمان کےفرمانروا سے تعزیت
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ...
مشرق وسطی -
عید الاضحی کب ہوگی، ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟
مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو ...
بين الاقوامى