حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15.39 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت288.49 روپے کم ہوکر 273.10روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7.88 روپے کمی کے بعد 274.08 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کااطلاق 16مئی کو رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کارحجان ہےجس کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی [ اوگرا]نے صارفین کیلئے قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔