پاکستانی عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین
پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی اور مثالی نوعیت کی سہولیات و خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس امر کا اظہار پاکستان کے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے یہاں مدینہ منورہ میں اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
چوہدری سالک حسین ان دنوں حج آپریشن پاکستان کی نگرانی کے لیے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کو دیکھنے کے بعد سعودی حج حکام کے حسن انتظام کی تحسین کی اور کہا رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سعودی عرب کی طرف سے روان سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ 179210 مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 63805 عازمین حج پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ادائیگی حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 14 سے 19 کے دوران فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔
پاکستان سے حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہو چکا ہے ۔ ابتدائی حج پروازوں کے ذریعے اب تک 20000 عازمین حج مدینہ شریف پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کے مکہ روٹ انیشیٹو میں رواں سال سے وسعت دینے کی تعریف کی ۔کہ سعودی وزارت حج نے اسلام آباد ائیر پورٹ کے ساتھ کراچی ائیر پورٹ سے بھی مکہ روٹ انیشٹو کے تحت سہولیات پیش کی ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے کہا ' وہ توقع کرتے ہیں کہ مکہ روٹ انیشیٹو کا دائرہ اگلے سال سے لاہور کے ائیر پورٹ تک پھیل جائے گا اور اس سے زیادہ پاکستانی عازمین حج فائدہ اثھا سکیں گے۔
-
دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے سعودی عرب اور عراق میں معاہدہ
سعودی عرب اور عراق کے درمیان دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے ایک ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق تربیتی پروگرام شروع
عرب فورم برائے انسداد بدعنوانی باڈیز اور مالیاتی تحقیقاتی یونٹس نے منی لانڈرنگ اور ...
ایڈیٹر کی پسند -
77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں سعودی خیمے تلے تمام عرب فلم ساز یکجا
جنوبی فرانس میں 77 واں ’کانز‘ فلم فیسٹیول کی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے ...
بين الاقوامى