عظیم الشان مسجد حرام کی تیسری سعودی توسیع رمضان کے مقدس مہینے میں زائرین اور عبادت گزاروں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ توسیع فیلڈ، انجینئرنگ اور تکنیکی خدمات کے ایک جامع نظام کے ذریعے فراہم کی گئی ہے، جس کی بنیاد منظم منصوبہ بندی ،انجینیئرز، ٹیکنیشنز، سپروائزرز، اور ورکرز کا ایک انسانی کیڈر ہے جو مسجد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
مسجد حرام کی تیسری توسیع اس عظیم الشان مسجد کی تاریخ کے سب سے بڑے توسیعی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد ایک وقت میں 20 لاکھ سے زیادہ نمازیوں کے بیٹھنے کے لیے مسجد کے صحن کو وسعت دیناہے۔ اس میں سے زیادہ سے زیادہ عبادت گذاروں کی آمدورفت کو ممکن بنانا ہے۔ ہجوم کے بہاؤ کو آسان بنانے اور زیادہ ہجوم کو روکنے کے لیے مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں کو کشادہ کرنا ہے۔
اسلامی فن تعمیر
مسجد حرام کی تیسری سعودی توسیع اسلامی فن تعمیر کی خصوصیات کی آئینہ دار ہے۔ یہ جدید ترین فن تعمیر میں انجینئرنگ کی تخلیقی صلاحیتوں کے علاوہ اسلامی ورثے سے اخذ کردہ بہترین انجینئرنگ تفصیلات کے ساتھ ڈیزائن کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہ یک وقت جمالیاتی ظاہری شکل اور ایک عملی ڈیزائن کی عکاس ہے۔
متحرک اور مستحکم گنبد
تخلیقی انجینئرنگ کے ڈیزائنوں میں 22 گنبد شامل ہیں جن میں 12 حرکت پذیر شیشے کے گنبد شامل ہیں۔ ان میں 6 دوسری میزانین منزل پر مقررہ شیشے کے گنبد اور دوسری منزل پر مرکزی ہالوں پر چار مقررہ گنبد شامل ہیں۔ یہ حرکت پذیر گنبد تیسری سعودی توسیعی عمارت کے اعزازی کوریڈور کے اوپر واقع ہے۔ اس گنبد کا قطر 36میٹر اندرونی اونچائی 25میٹر اور وزن آٹھ سو ٹن ہے۔ اس کے اندرونی اور بیرونی حصے کو شیشے اور سنگ مرمر سے سجایا گیا ہے۔ چھت کو قیمتی پتھروں سے جڑی لکڑی کی اندرونی چھتوں کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔شیشے کے گنبد قدرتی وینٹیلیشن فراہم کرنے کے لیے خود کار طریقے سے کھلتے ہیں۔ حرکت پذیر شیشے کے گنبد 2 میٹر کے اوپر واقع ہیں۔
مقررہ شیشے کے گنبد دوسری منزل اور دوسری میزانین منزلوں پر واقع ہیں جن کی کل تعداد 6 ۔ان میں سے ہر ایک کا طول و عرض 9 x 14 میٹر، اندرونی اونچائی 35.5 میٹر ، بیرونی اونچائی 2 میٹر اور وزن تقریباً 20 ٹن ہے۔ مقررہ گنبد بھی مرکزی ہالوں کے اوپر واقع ہیں، جن کی مجموعی تعداد 6 ہے۔ یہ بھی چھ میٹر اونچے اور پچیس ٹن وزنی ہیں۔
بلند و بالا تعمیراتی خصوصیات
تیسری توسیع میں بہت سے اعلیٰ معیار کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن اور ایک مخصوص جیومیٹرک شکل بھی شامل ہے۔ تیسری سعودی توسیع کی عمارت کو بلند و بالا تعمیراتی خصوصیات، اونچی چھتوں، نظر آنے والی بالکونیوں، پرتعیش سنگ مرمر سے بنی کشادہ جگہوں ،عربی اسکرپٹ کے ساتھ سونے کے پانی سے سجایا گیا ہے۔