پاکستان: وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

منگل کو ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے مجوزہ "آپریشن عزم استحکام" کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کے روز اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کی۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مجوزہ آپریشن سے متعلق وضاحت کی کہ آپریشن عزم استحکام ماضی کے آپریشنز کی طرح نہیں ہے، عزم استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس آپریشن سے آبادیوں کو نقل مکانی نہیں ہوگی اور یہ مخصوص علاقے میں نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں