پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں جون میں تقریباً 300 ملین ڈالر کا اضافہ

شعبہ آئی ٹی کی حوصلہ افزائی اور متعدد ممالک کے ساتھ اشتراک میں سہولت فراہم کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ملک کے وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی نے جمعہ کے روز کہا کہ شعبہ آئی ٹی کی ترقی کے لیے کوششوں کے باعث پاکستان کی برآمدات میں جون کے مہینے میں تقریباً 300 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ کر کے طویل معاشی بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سات بلین ڈالر قرض کے لیے عملے کی سطح کا معاہدہ بھی طے ہو گیا ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں اپنے آئی ٹی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی ہے اور آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کی غرض سے سعودی عرب، چین اور قطر سمیت متعدد ممالک کے ساتھ اشتراک میں سہولت فراہم کی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ نے ایک بیان میں کہا، "جون 2024 میں پاکستان کی آئی سی ٹی خدمات کی برآمدی ترسیلاتِ زر میں 298 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ آئی ٹی کی برآمدات میں گذشتہ سال جون کے مقابلے میں 32.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔"

وزیر کے مطابق جولائی 2023 سے جون 2024 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.223 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2.596 بلین ڈالر تھیں۔

ملک کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا، "کاروبار میں آسانی کے حکومتی اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل)، وزارت برائے آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مکمل تعاون سے آئی ٹی کی صنعت برآمدات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں