گوادر میں پرتشدد ہجوم کے حملے میں پاک فوج کا سپاہی جاں بحق
حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے کیا: ترجما ن پاکستان فوج
بلوچستان کے ضلع گوادر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر پرتشدد ہجوم نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی جاں بحق جب کہ افسر سمیت 16 جوان زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملے میں سپاہی شبیر بلوچ جاں بحق ہوئے جب کہ حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، فورسز نے سویلینز کی ہلاکتوں سے بچنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا، ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاک فوج نے بیان میں کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پرجعلی تصاویراور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پرغیرقانونی پرتشدد مارچ کے لیے ہمدردی اورحمایت حاصل کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا گیا۔
وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی نے کہا ہے کہ گوادر میں پرتشدد مظاہرین کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے مظاہرین کے حملے میں شہید ہونے والے سپاہی شبیر بلوچ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شہید سپاہی شبیر بلوچ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
-
پاکستانی کاریگر معدوم ہوتی ہوئی صنعت میں قدیم نوادرات کو محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں
صدیوں پرانے باجے، آرائشی برتن، مرتبان، گلدان اور چائے کے برتنوں کو محفوظ کیا گیا ...
پاكستان -
پاکستان کا خلیجی ممالک کے تاجروں کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری ...
پاكستان -
شہزادہ عبداللہ بن خالد کے انتقال پر وزیر اعظم پاکستان کا اظہار تعزیت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا شہزادہ عبد اللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی ...
پاكستان