شہزادہ عبداللہ بن خالد کے انتقال پر وزیر اعظم پاکستان کا اظہار تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا شہزادہ عبد اللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی وفات پر سعودی فرمانروا، خادم الحرمین الشریفین، سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے افسوس کا اظہار کا کیا ہے۔

شہزادہ عبد اللہ بن خالد کی نماز جنازہ کل مسجد حرام میں ادا کی گئی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا ’’کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔‘‘

انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی مکہ مکرمہ میں شہزادہ عبداللہ بن خالد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ سوگوار شاہی خاندان اور سعودی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں-

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں